the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

امریکہ کا ماننا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے رہنما حافظ سعید خان گذشتہ ماہ ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے جا چکے ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ سال افغان خفیہ ایجنسی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں حافظ سعید افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
تاہم دولت اسلامیہ کا کہنا تھا کہ ان رہنما اس حملے میں بچ گئے تھے۔
جمعے کے روز امریکی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ حافظ سعید گذشتہ ماہ 26 جولائی کو ایک تازہ ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
اہلکار نے بتایا کہ حافظ سعید خان کو ننگرہار کے ضلع اچن میں مارا گیا ہے۔
یہ ڈرون حملہ دولت اسلامیہ کی جانب سے افغانستان میں کیے جانے والے سب سے



خطرناک حملے کے بعد کیا گیا تھا۔ شیعہ ہزار برادری کی ریلی پر دولت اسلامیہ کے اس حملے میں 80 افراد ہلاک اور 230 زخمی ہوئے تھے۔
پینٹاگون کے ترجمان گورڈن ٹروبریڈج کا کہنا ہے کہ ’سعید خان ایک فضائی کارروائی میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ’حافظ سعید خان امریکہ اور اس کی اتحادی فورسز کے خلاف حملوں میں براہ راست شریک رہے ہیں اور ان کے نیٹورک کی کارروائیوں کی وجہ سے افغانیوں میں خاص طور پر ننگرہار میں خوف پھیلا ہوا تھا۔‘
افغان طالبان اور دولت اسلامیہ کے درمیان جنوری 2015 سے مسلسل جھڑپیں جاری ہیں۔
طالبان کی موجودگی اور حیثیت کو دولت اسلامیہ سے بڑا چیلنج درپیش ہے جو اس خطے میں کچھ حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔
بعض ایسے شواہد بھی ملے ہیں کے دولت اسلامیہ اپنی تنظیم میں طالبان جنگجوؤں کو بھرتی کر رہی ہے جبکہ کئی طالبان لیڈر دولت اسلامیہ کے ساتھ وفاداری کا اعلان کر چکے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.